Comments on post titled برائے نام ہوتی جا رہی ہے
محبت عام ہوتی جا رہی ہے
وہاں دنیا میں سورج جاگ اٹھا
یہاں پر شام ہوتی جارہی ہے
کہانی آج اپنی ابتدا سے
سوئے انجام ہوتی جا رہی ہے
کسک غم رنج اور بے اطمینانی
ترا پیغام ہوتی جا رہی ہے
وہ جس کے نام کے جھنڈے گڑے تھے
وہ اب گمنام ہوتی جارہی ہے
محبت کی توقع تم سے رضیہ
خیال۔خام ہوتی جارہی ہے
رضیہ سبحان (updated 4 hours ago) | Damadam