Comments on post titled روحِ من جاناں
تمہاری دل نشیں باتیں
محض الفاظ نہیں ہوتیں
یہ تو وہ نرم لمس ہیں
جو روح کے زخموں پر
مرہم رکھ دیتے ہیں
تمہاری ہنسی
تمہاری باتوں کا اتار چڑھاؤ
یہ سب مل کر
ایک ایسی دنیا تخلیق کرتے ہیں
جہاں سکون ہی سکون ہوتا ہے
جہاں بےچینی کو بھی
قرار نصیب ہو جاتا ہے
میں جب تمہاری باتیں سنتا ہوں تو
یوں محسوس ہوتا ہے
جیسے صدیوں کی تھکن
لمحوں میں اتر گئی ہو
جیسے کسی ویران صحرا میں
اچانک بہار آ گئی ہو
تمہاری آواز میں وہ تاثیر ہے
جو دل کے سب سوالوں کو
خاموش کر دیتی ہے❤️🌸 (updated 2 days ago) | Damadam