Comments on post titled چائے والی لڑکی
ایک دن میں نے مسکرا کر پوچھ لیا،
“تمہارا نام کیا ہے؟”
وہ ہلکا سا مسکرائی اور بولی،
“بس اتنا کہہ دو… چائے والی لڑکی۔”
میں حیران سا رہ گیا اُس جواب پر،
نام تو شاید اس کا اور بھی خوبصورت ہوگا،
مگر اُس نے اپنی پہچان
چائے کی خوشبو میں چھپا رکھی تھی۔
جب وہ کپ میں چائے انڈیلتی ہو گئی
تو بھاپ کے ساتھ ایک مسکراہٹ بھی اٹھتی ہو گی
اور یوں لگتا ہے جیسے
سادگی نے کوئی روپ دھار لیا ہو۔
نہ تعارف کی لمبی باتیں،
نہ نام کا کوئی غرور،
بس ایک سادہ سا جملہ—
“کہہ دو چائے والی لڑکی۔”
مگر سچ پوچھو تو
وہ صرف چائے والی لڑکی نہیں،
وہ ہر تھکے ہوئے لمحے کی راحت ہے،
اور ہر خاموش شام کی میٹھی سی مسکراہٹ | Damadam