"دل کی ویرانی نہیں جاتی
یہ آفتِ نگہانی نہیں جاتی
دل کی مرضی کہ دل کی مرضی چلے
دل کی ہر بات بھی تو مانی نہیں جاتی
یہ ماجرا تیرے جانے کے بعد ہوا کہ
شکل مجھ سے اپنی پہچانی نہیں جاتی
دل سے دل کا ربط ضروری ہے وگرنہ
دل کی حالت تو جانی نہیں جاتی
وہ ترکِ تعلق پر راضی ہو کیسے گیا
اس بات کی حیرانی نہیں جاتی
خود سے نکالا اُسے جہاں تک مُمکن تھا
اب دل سے تو وہ دیوانی نہیں جاتی
محبت بلا ہے مصیبت ہے یہ آفت ہے
اور آسانی سے آفت آسمانی نہیں جاتی
یوں تو بھر گئے وقت کے ساتھ زخم،لیکن
زندگی سے اک یاد پُرانی نہیں جاتی" image uploaded on Jan. 21, 2020, 2:19 a.m. | Damadam