"بالوں کی خراب کٹنگ کے دکھ نے ورلڈ ریکارڈ تک پہنچادیا
چھ سال کی عمر میں بالوں کی خراب کٹنگ کا اس قدر دکھ ہوا کہ بھارتی لڑکی نیلانشی پٹیل نے آئندہ کبھی بال نہ کٹوانے کی ٹھان لی اور حیران کن طور پر اس ضد نے نیلانشی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرادیا۔ 17 سالہ نیلانشی پٹیل کو 18 سال سے کم عمر افراد میں دنیا میں سب سے لمبی زلفیں رکھنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کے بالوں کی لمبائی 6 فٹ اور2.8 انچ ( 190 سینٹی میٹر) ہے۔ لمبے گیسوؤں کی بدولت نیلانشی کو ان کی دوستیں مشہور افسانوی کردار ’رپنزل‘ کے نام سے پکارتی ہیں۔ 17 سالہ نیلانشی نے پہلی بار 21 نومبر 2018 لمبی ترین زلفوں کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جب ان کے بالوں کی لمبائی 170.5 سینٹی میٹر تھی۔ اب حال ہی میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دوبارہ ان کے بالوں کی پیمائش کی گئی 😱😂😄" image uploaded on Jan. 23, 2020, 7:17 a.m. | Damadam