"یہ دردِ دل کی شکایت، حضور، آپ سے ہے!
یہ گرم جوش حکایت، حضور، آپ سے ہے!
رقیبی گھاؤ جو دیکھے تو فکرمند ہوئے
یہ بےمثال عنایت، حضور، آپ سے ہے!
پہ خال و خد میں ہی کھو جائیں یا قلم دیکھیں!؟
کہ حُسنِ 'خط' کی روایت، حضور، آپ سے ہے!
وفا پہ؟ آپ کو؟ ہیں کچھ تحفظات یہاں
ہمیں تو حُب ہی نہایت، حضور، آپ سے ہے!
وہ در پہ آپ جو دربان بھیجتے ہیں، بجا
مگر، وہ، ہم کو تو غایت، حضور، آپ سے ہے!
کبھی جو ہاتھ تھا تھاما تو اس پہ یہ بولے:
"فقط یہ اتنی رعایت، حضور، آپ سے ہے!"
.
Post by AjnAbI_DosT" image uploaded on Feb. 1, 2020, 3:54 p.m. | Damadam