"محبتیں منتظر ہیں ـ
انہیں اپنے دلوں میں جگہ دینے کے لیے تو آپ کو کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی کیونکہ محبت دلوں پر خودبخود نازل ہوا کرتی ہے ـ لیکن اس محبت کو دل میں ٹھہرائے رکھنے کے لیے بدگمانیوں کی غلاظتیں ہٹانی ہوں گی ـ حسد و کینہ رفع کرنا ہو گا ـ شک و کم ظرفی کی بدبودار بساند سے پیچھا چھڑانا ہو گا ـ خود پسندی و خود نمائی کو دل سے نکالنا ہو گا ـ
محبت کی شفافیت اسی صورت برقرار رہ سکتی ہے اگر آپ کا دل شفاف رہے ـ اور اس بات کو یقینی بنائیےکہ اگر آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو آپ اس پر احسان نہیں کرتے ـ کیونکہ محبت چاہے ماں باپ سے ہو بہن بھائیوں سے ہو یا بیوی بچے و دیگر محبوب اس فہرست میں آتے ہوں یہ فقط سکون اور عبادت ہے اگر اس کے جواب میں آپ کو محبت نہیں ملتی تو یہ آپ کی آزمائش بھی ہو سکتی ہے اور قسمت بھی ـ لیکن حق تلفی نہیں ہو سکتی ." image uploaded on March 26, 2020, 6:25 a.m. | Damadam