"میرے دکھ کی کوئی دوا نہ کرو
مجھ کو مجھ سے ابھی جدا نہ کرو
ناخدا کو خدا کہا ہے تو پھر
ڈوب جاؤ خدا خدا نہ کرو
یہ سکھایا ہے دوستی نے ہمیں
دوست بن کر کبھی وفا نہ کرو
عشق ہے عشق یہ مذاق نہیں
چند لمحوں میں فیصلہ نہ کرو
عاشقی ہو کہ بندگی فاکرؔ
بے دلی سے تو ابتدا نہ کرو" image uploaded on April 11, 2020, 12:31 p.m. | Damadam