"چاند کا عکس ہے، موجوں کی دلربائی ہے
تیری قربت میرے احساس میں سمائی ہے
اس کی آنکھوں سے نمایاں ہے کوئی پُرسش سی
میرے قاتل میں عجب خوۓ مسیحائی ہے
یہ الگ بات ، تجھے ڈوبنے نہ دوں ورنہ
میری وُسعت سے زیادہ ، میری گہرائی ہے
وہ اک نظر میں مری رمز سب سمجھ لے گا
حریف ِ جاں کی میرے ذہن تک رسائی ہے
عمر بھر لفظ ِ محبت ، نظرانداز کیا ۔ ۔ ۔
عمر بھر جُوں کسی غفلت کی سزا پائی ہے
شوق سے تیغ ِ ستم آزما مگر سُن لے ،
تیری وحشت سے سَوا ، میری شکیبائی ہے
اب ایسے تعلق ِ خاطر کو نام کیا دیجے ؟
اس سے آنکھوں کی نہیں ، دل کی شناسائی ہے❤❤" image uploaded on April 19, 2020, 11:42 a.m. | Damadam