"گرگٹ کو سانپ نے جبڑے میں قابو کیا اور نگلنے لگا. گرگٹ بالکل بے بس اور لاچار تھا لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور اپنے بچاؤ کی کوشش لگاتار جاری رکھی. اس نے سانپ کے منہ میں جا کر بھی سانپ کو کاٹنا ترک نہیں کیا بلکہ لگاتار کاٹتا گیا اور آخر کار اس کے جسم کو پھاڑ کر سر باہر نکال لیا. شاید گرگٹ باہر نکل کر اپنی جان نہ بچا پایا ہو لیکن مرتےدم تک کوشش جاری رکھ کر کم از کم اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو مار تو دیا. اور ہمیں یہ پیغام دیا کہ دشمن کا چھوٹا بڑا ہونا معنی نہیں رکھتا بلکہ ہمارا حوصلہ اور لڑنے کا جذبہ اہمیت رکھتا ہے. مشکل یا مصیبت چاہے جتنی بڑی ہو انسان کو کوشش کرنی چاہیے. اگر مصیبت کو ٹال دیا تو بھی جیت اور اگر نہ ٹال سکے تو بھی جیت." image uploaded on May 6, 2020, 11:50 p.m. | Damadam