"اسے کہنا!!!!!
محبت ہم سے کرنی ھے
تو پھر وعدہ نہیں کرنا
یہ وعدے ہم نے دیکھے ہیں
کہ اکثر ٹوٹ جاتے ہیں
محبت ہم سے کرنی ھے
تو پھر ضد نہیں کرنی
یہ ضد بھی ہم نے دیکھی ھے
کہ ساتھی چھوٹ جاتے ہیں
محبت ہم سے کرنی ھے
تو پھر تحفہ نہیں دینا
کہ تحفے ہم نے دیکھیں ہیں
بہت مجبور کرتے ہیں
محبت ہم سے کرنی ھے
تو پھر شکوہ نہیں کرنا
یہ شکوے ہم نے دیکھے ہیں
دلوں کو دور کرتے ہیں" image uploaded on May 12, 2020, 8:12 a.m. | Damadam