"لاہور کے 80 علاقے منگل کو سیل کردیئے جائینگےضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے جن علاقوں کو سیل کیا جائے گا، ان میں جوہر ٹاؤن کے بلاک اے، بی ون، ای، ایف ٹو، جی، ایچ جے اور آر، مصطفیٰ ٹاؤن، کنال روڈ ویو، واپڈا ٹاؤن اور پی سی ایس آئی آر فیز 11 ایریا شامل ہیں۔ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے 4 سیکٹرز، علامہ اقبال ٹاؤن ستلج، رچنا، نرگس ار رضا بلاک سیل کئے جائیں گے۔لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کا بلاک بی، سی، جی، ایچ، اے، جے، کے اور این بلاک بھی سیل کئے جائیں گے، ان کے ساتھ گلبرگ ظفر علی روڈ، ظہور الٰہی روڈ اور ای 1 بلاک بھی منگل کو سیل ہوں گے۔محمکہ صحت پنجاب کے مطابق تقریباً 70 ہزار گھروں اور 4 لاکھ افراد کو محدود کردیا جائے گا، لوگوں کو صرف میڈیکل اسٹورز تک جانے کی اجازت ہوگی۔" image uploaded on June 15, 2020, 5:13 p.m. | Damadam