"پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طالب علموں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے تدریسی عمل کا رائج نظام بہتر طریقہ ثابت نہیں ہوا ہے، لہذا وہ ہائر ایجوکیشن کمشن (ایچ ای سی) سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آن لائن کلاسز کو ختم کیا جائے۔ پیر کو آن لائن کلاسز کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں طلبا کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ اسلام آباد میں اعلی تعلیم کے نگران ادارے ایچ ای سی کے ہیڈ آفس کے سامنے مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات نے احتجاجی کیمپ لگایا۔احتجاجی طلبا کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز کے باعث طلبا مشکلات کے شکار ہیںاحتجاج کرنے والے طلبا کا مطالبہ ہے کہ آن لائن کلاسوں کا ایک بہتر نظام وضع کرنے تک سکولوں اور کالجوں کی طرح یونیورسٹی طلبا کو بھی اگلے سمیسٹر میں پروموٹ کیا جائے۔" image uploaded on June 16, 2020, 2:52 a.m. | Damadam