"میرے آقا ﷺ کی عظمت پہ لاکھوں سلام
آپ ﷺ کے حسن سیرت پہ لاکھوں سلام
آپ ﷺ کے ہی وسیلے سے دنیا بنی
آپ ﷺ کی بادشاہت پہ لاکھوں سلام
اپنی امت کی بخشش کو روتے رہے
آپ ﷺ کی اس شفاعت پہ لاکھوں سلام
جو فدا ہیں سبھی آپ ﷺ کی ذات پر
ان غلاموں کی چاہت پہ لاکھوں سلام
جو ہے امت بنی آپ ﷺ کی ذات کی
ایسی امت کی قسمت پہ لاکھوں سلام
آپ ﷺ کے نام سے ہی سلامت ہیں ہم
آپ ﷺ کی خاص نسبت پہ لاکھوں سلام
جس کو کافر بھی تسلیم کرتے تھے حق
اس صداقت امانت پہ لاکھوں سلام" image uploaded on June 29, 2020, 5:26 p.m. | Damadam