"ہجر میں بھی وصال رکھتا ہے
خواب ایسا کمال رکھتا ہے
جب سے میرا خیال چھوڑا ہے
وہ سبھی کا خیال رکھتا ہے
چاند اُس کا مِرے سمندر میں
کتنی موجیں اُچھال رکھتا ہے
اُس کی یادوں کا سلسلہ اب بھی
رت جگوں کو بحال رکھتا ہے
دل بھی خانہ خراب ہے ایسا
ساری یادیں سنبھال رکھتا ہے..!!" image uploaded on July 13, 2020, 6:24 a.m. | Damadam