"عید آئی کہے سارا جہاں ، عید مبارَک
ہم مانیں گے جب تم کہو جاں ، عید مبارَک
یاروں کو تو فرصت ہی نہیں جشنِ طرب سے
سنتے وُہ بھلا میری کہاں ، عید مبارَک
دِل لے کے جنہیں بھول گئے آپ کبھی کا
کہتے ہیں وُہی سوختہ جاں ، عید مبارَک
مصروفِ تبسم جو کہیں ہو گا اُسی کو
کہتا ہے یہ دِل گریہ کناں ، عید مبارَک
برسات نگاہوں کی اُتارے تیرا صدقہ
رِہ رِہ کے کہے گھر کی خزاں ، عید مبارَک
اُس موسمی مخلص کو جو دیکھو تو پرندو
کہنا تمہیں کہتا تھا فلاں ، عید مبارَک" image uploaded on Aug. 1, 2020, 12:41 p.m. | Damadam