"ان کے اندازِِ کرم ان پہ وہ آنا دل کا ہائے وہ وقت وہ باتیں وہ زمانہ دل کا نہ سنا اس نے توجہ سے فسانہ دل کا عمر گزری ہے مگر درد نہ جانا دل کا دل لگی دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے روگ دشمن کو بھی یا رب نہ لگانا دل کا وہ بھی اپنے نہ ہوئے دل بھی گیا ہاتھوں سے ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنادل کا نقش برآب نہیں رحم نہیں خواب نہیں آپ کیوں کھیل سمجھتے ہیں مٹانا دل کا ان کی محفل میں نصیر انکے تبسم کی قسم دیکھتے رہ گئے ہم ہاتھ سےجانا دل کا" image uploaded on Aug. 21, 2020, 10:26 p.m. | Damadam
Damadam.pk
ان کے اندازِِ کرم ان پہ وہ آنا دل کا
ہائے وہ وقت وہ باتیں وہ زمانہ دل کا

نہ سنا اس نے توجہ سے فسانہ دل کا
عمر گزری ہے مگر درد نہ جانا دل کا

دل لگی دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے
روگ دشمن کو بھی یا رب نہ لگانا دل کا

وہ بھی اپنے نہ ہوئے دل بھی گیا ہاتھوں سے
ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنادل کا

نقش برآب نہیں رحم نہیں خواب نہیں
آپ کیوں کھیل سمجھتے ہیں مٹانا دل کا

ان کی محفل میں نصیر انکے تبسم کی قسم
دیکھتے رہ گئے ہم ہاتھ سےجانا دل کا
A  : ان کے اندازِِ کرم ان پہ وہ آنا دل کا ہائے وہ وقت وہ باتیں وہ زمانہ دل کا نہ - 
More images by Anaya_zabii: