"مرے پاس ہوتا قلم اگر تو مَیں لکھتا آقا ﷺ کی مدحتیں
مرے حرف میں نہیں وسعتیں مری صوت محرمِ غم نہیں
کہاں شاعری کی لطافتیں، کہاں استعارے رعائتیں
جو مطافِ شعر میں ہو رواں، وہ ہجومِ بیت الحرم نہیں
ہو قیامِ نعت حطیم میں، کِھلے لب پہ مدحت ﷺ کی چاندنی
میں رہوں ہمیشہ طواف میں مگر ایسے میرے قدم نہیں
مجھے نعت لکھنی ہے آپ ﷺ کی، مرے پیارے آقا ﷺ ، مرے نبی ﷺ !
مجھے دیں وہ لفظوں کا بانکپن جو قلم میں ہے، وہ قلم نہیں" image uploaded on Aug. 22, 2020, 4:50 p.m. | Damadam