"کبھی اللہ کے فیصلوں پر سوال نہ اٹھائیں کہ یہ کیوں ہوا؟ وہ کیوں ہوا؟ میں ہی کیوں؟ میرے ساتھ ہی کیوں؟
کبھی اسکی حکمتوں کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھیں کیوں کہ اسکی حکمتیں آپ کی سوچ سے کہیں زیادہ وسیع ہیں اور آپ کے انتخاب سے کہیں زیادہ بہتر بھی۔۔۔
اور جب آپ ایمان رکھتے ہیں تب آپ ان چیزوں پر بھی یقین رکھتے ہیں جسے دوسرے نہیں دیکھ پاتے ، جنہیں آپ معجزے کہتے ہیں جنہیں آپ اللہ کی مدد کہتے ہیں اور جب آپ یہ گمان رکھتے ہیں، یہ یقین رکھتے ہیں کہ اللہ ان کے ذریعے سے مدد کرے گا، جن سے کوئی واقف نہیں، آپ بھی نہیں۔۔۔ تو پھر معجزے وہاں سے ہوتے ہیں جہاں سے آپ گمان بھی نہیں کر سکتے ۔
پھر انسان کو اسکا یقین ہی اللہ تک لے جاتا ہے، جس کے ایک حکم سے سمندر دو حصّوں میں بٹ *گیا___اسکے اختیارات کی نہ تم کو خبر ہے نہ ذرا برابر علم ۔*" image uploaded on Aug. 24, 2020, 5:54 a.m. | Damadam