"میں دیا ہوں ٹوٹے مزار کا، سر شام کس نے جلا دیا
تیری بے رخی کی اداوں نے، مجھے ذرہ ذرہ بنا دیا
میں منزلوں پر پہنچ کر بھی، یہی سوچتا ہوں کے کس طرح
کن راستوں پہ ملے تھے ہم، کن راستوں نے جدا کیا
یہ تو اپنا اپنا نصیب ہے، کوئی مل سکے یا نہ مل سکے
نہ ہو غم زدہ دل مہرباں، پھر کیا ہوا جو بھُلا دیا
میرے ہم سفر ذرا سوچ لے، تیرے راستوں کا خلوص ہوں
رہے عمر بھر جسے ڈھونڈتے، وہ ملا تو اسے گنوا دیا
میرے حسرتوں کے مزار پر، میرا اس سے اک سوال ہے
اسے روک کر یہ پوچھوں میں، یہاں کس نے کس کو بھُلا دیا/" image uploaded on Aug. 26, 2020, 5:01 a.m. | Damadam