"ایک وقت ہوتا ہے جب آپکے دین پر چلنے کی وجہ سے آپکو ٹھکرا دیاجاتا ہے, آپکو بیوقوف قرار دیا جاتا ہے..طرح طرح کی باتیں کی جاتی ہیں... دل کو زخموں سے چور کر دیا جاتا ہے...
مگر صبر اور استقامت سے جمے رہنے کے بعد ایک وقت ایسا آتا ہے...جب باذن اللہ یہی دین آپکی عزت کی وجہ بن جاتا ہے... آپ لوگوں کے لیے مثال بننے لگتے ہیں, بارش کا پہلا قطرہ باقیوں کے لیے رستے ہموار کرنے لگتا ہے, پھر آپکی نسبت اللہ سے, اسکے دین سے ہونے لگتی ہے,,آپکو اسی کے نام سے جانا جانے لگتا ہے.. پھر رب کی طرف سے عنایتیں ظاہر ہونے لگتی ہیں...
مگر اس سب سے پہلے ٹھوک بجا کر دیکھا جاتا ہے, ہاں.ہر مدنی دور سے پہلے مکی دور شرط ہوا کرتا ہے.ہر عروج سے پہلے زوال لازم ہوتا ہے.عزت سے پہلے ذلت مقدر ہوتی ہے.کچھ بھی تو یوں ہی نہیں مل جاتا.گھلانا پڑتا ہے خود کو...کھپانا پڑتا ہے" image uploaded on Aug. 29, 2020, 3:34 p.m. | Damadam