"جی میں آتا ہے کہ تقدیر پلٹ کر دیکھوں تیرے دامن سے کسی روز لپٹ کر دیکھوں تجھ کو دیکھا ہے زمانے نے الگ نظروں سے جو ہے تجھ میں وہ زمانے سے میں ھٹ کر دیکھوں میرے ہاتھ آتے ہیں انمول خزانے کتنے جب بھی یادوں کی میں زنبیل اُلٹ کر دیکھوں خاک اُڑائے بنا ، بنتی ہی نہیں عشق میں بات بات بن جائے، جو اِس خاک میں اٹ کر دیکھوں ساری کلفت ہی مشقت کی مٹے پل بھر میں کارِ دنیا سے اُسے جب بھی نمٹ کر دیکھوں کبھی مِنّت سے بھلا ملتا ہے حق غاصب سے ؟ جو نہ مانگے سے ملا، اب کے جھپٹ کر دیکھوں یہ تعلق تو نفی ذات کی مانگے دِلبر اُس سے جُڑنے کو، چلو خود سے میں کٹ کر دیکھوں." image uploaded on Sept. 1, 2020, 2:43 a.m. | Damadam
Damadam.pk
جی میں آتا ہے کہ تقدیر پلٹ کر دیکھوں
تیرے دامن سے کسی روز لپٹ کر دیکھوں

تجھ کو دیکھا ہے زمانے نے الگ نظروں سے
جو ہے تجھ میں وہ زمانے سے میں ھٹ کر دیکھوں

میرے ہاتھ آتے ہیں انمول خزانے کتنے   
جب بھی یادوں کی میں زنبیل اُلٹ کر دیکھوں

خاک اُڑائے بنا ، بنتی ہی نہیں عشق میں بات
بات بن جائے، جو اِس خاک میں اٹ کر دیکھوں

ساری کلفت ہی مشقت کی مٹے پل بھر میں
کارِ دنیا سے اُسے جب بھی نمٹ کر دیکھوں

کبھی مِنّت سے بھلا ملتا ہے حق غاصب سے ؟
جو نہ مانگے سے ملا، اب کے جھپٹ کر دیکھوں

یہ تعلق تو نفی ذات کی مانگے دِلبر
اُس سے جُڑنے کو، چلو خود سے میں کٹ کر دیکھوں.
I  : جی میں آتا ہے کہ تقدیر پلٹ کر دیکھوں تیرے دامن سے کسی روز لپٹ کر دیکھوں  - 
More images by Inoxent__________prince: