"جب سر بام وہ خورشید جمال آتا ہے ذرے ذرے پہ قیامت کا جلال آتا ہے کیوں ترے ہونٹ مجھے دیتے ہیں منفی میں جواب میرے ہونٹوں پہ یہ رہ رہ کے سوال آتا ہے مجھے جچتی ہی نہیں اور کسی کی صورت جب خیال آتا ہے تیرا ہی خیال آتا ہے تارے گنواتی ہیں پھر ہجر کی کالی راتیں جب مجھے یاد کوئی زہرہ جمال آتا ہے یوں رخ زرد چمک اٹھتا ہے آنے پہ ترے جیسے ہولی میں کوئی مل کے گلال آتا ہے" image uploaded on Sept. 19, 2020, 3:53 a.m. | Damadam
Damadam.pk
جب سر بام وہ خورشید جمال آتا ہے 
ذرے ذرے پہ قیامت کا جلال آتا ہے 

کیوں ترے ہونٹ مجھے دیتے ہیں منفی میں جواب 
میرے ہونٹوں پہ یہ رہ رہ کے سوال آتا ہے 

مجھے جچتی ہی نہیں اور کسی کی صورت 
جب خیال آتا ہے تیرا ہی خیال آتا ہے 

تارے گنواتی ہیں پھر ہجر کی کالی راتیں 
جب مجھے یاد کوئی زہرہ جمال آتا ہے 

یوں رخ زرد چمک اٹھتا ہے آنے پہ ترے 
جیسے ہولی میں کوئی مل کے گلال آتا ہے
N  : جب سر بام وہ خورشید جمال آتا ہے ذرے ذرے پہ قیامت کا جلال آتا ہے کیوں - 
More images by Natkht.girl: