"وہ بُلائیں تو کیا تماشہ ہو
ہم نہ جائیں تو کیا تماشہ ہو
یہ کناروں سے کھیلنے والے
ڈوب جائیں تو کیا تماشہ ہو
بندہ پرور جو ہم پہ گذری ہے
ہم بتائیں تو کیا تماشہ ہو
آج ہم بھی تیری وفائوں پر
مسکرائیں تو کیا تماشہ ہو
تیری صورت جو اتفاق سے ہم
بھول جائیں تو کیا تماشہ ہو
"وقت کی چند ساعتیں "ساغر
لوٹ آئیں تو کیا تماشہ ہو" image uploaded on Sept. 19, 2020, 5:31 p.m. | Damadam