"" پرانی تصویریں"
محبت کے واہموں میں گزرتی ہوئ زندگی سے چند پرانی تصویریں چرا کے دیکھی ہیں !
تصویروں کا رنگ پھیکا پڑ چکا ہے
شب سیاہ بکھری زلفوں کے ساتھ رنگ بدلتی تصویریں "بنام محبت" کا کھاتہ کھول رہی ہیں
محبت کی تمنائ دو آنکھیں غم ہجراں کے موسمی تیور جھیل رہی ہیں ! تیری راہ تک رہی ہیں
دل منافق آج بھی تیری آمد کا منتظر ہے
سنو ! اے جان ثانی
فقط تسلیوں سے کچھ نہیں ہو گا
محبت کی عمارت بنانے سے پہلے یہ جان لینا چاہیے تھا کہ دل کی بنجر زمینوں پہ صرف اداسی کے گھر بنتے ہیں
صرف تصویریں ہی رنگ نہیں بدلتیں
انسان بھی بدل جاتے ہیں
لوٹ آؤ ! کہ اس سے پہلے تصویروں کی طرح
میری صورت ہی بدل جائے
اس سے پہلے کہ میرا وجود اپنی پہچان ہی کھو دے
لوٹ آؤ اس سے پہلے کہ میں ملنے کے لائق ہی نہ رہوں
.Zee.." image uploaded on Sept. 21, 2020, 5:37 p.m. | Damadam