"بنگل بنگل نامی پہاڑی سلسلہ مغربی آسٹریلیا میں purnululu نامی نیشنل پارک میں واقع ہیں اور دنیا کا انتہائی دلچسپ مقام تصور کیا جاتا ہے یہ پہاڑیاں گھاس سے ڈھکی زمین سے 300 میٹر بلند ہیں جبکہ ان کی شکل گنبد کی مانند ہے جن کا رنگ نارنجی اور کالا ہے ماہرین کے اندازے کے مطابق یہ پہاڑیاں 360 ملین سال قبل اس وقت وجود میں آئیں جب یہاں ریت اور بجری بڑی مقدار میں جمع ہو گئی شمال مشرق سے بہتے دریاؤں کے ذریعے یہ ریت یہاں تک پہنچی خشک موسم کے دوران ان پہاڑوں کی رنگت ہلکے بھورے رنگ کی ہو جاتی ہے جبکہ بارش کے بعد یہی پہاڑ کالے رنگ کے دکھائی دیتے ہیں ہزاروں سال سے اس مقام کے رہائشی ان پہاڑوں کو اپنی ثقافت کا اہم ترین حصہ تصور کرتے ہیں 1983 میں میڈیا نے بڑے پیمانے پر تشہیر کر کے ان پہاڑوں کو باقی دنیا کے سامنے پیش کیا" image uploaded on Sept. 26, 2020, 4:01 a.m. | Damadam