"ایسے ٹوٹا ہے محبت کا بھرم ، آج نہ پوچھ
جھوٹے لگتے ہیں وفاؤں کے دھرم ، آج نہ پوچھ
اپنی اوقات سے بڑھ کر تری خواہش کی تھی
خود سے آنے لگی آنکھوں کو شرم ، آج نہ پوچھ
میں نے ہر باب میں لکھی تھی وفائیں تیری
آخری حرف پہ روتا ہے قلم ، آج نہ پوچھ" image uploaded on Oct. 1, 2020, 2:46 a.m. | Damadam