"رحمۃ للعالمین ﷺ کا عفو و در گذر
❤️فِدَاكَ اَبِی وَاُمِّی وَرُوحِی وَقَلبِی یَاسَیِّدِی یَارَسُول اللہ صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم❤️
قصوروار اور اپنے دشمن کو معاف کر دینا اسلامی تعلیمات کی ایک اہم تعلیم ہے،اگر کسی نے اپنے کردار واعمال سے کسی کو تکلیف پہنچایا اور اسکے نتیجے میں غصہ آگیا اور اس حالت میں غصہ سے مغلوب شخص صبر و ضبط ،عفو ودرگذر سے کام لے با وجود طاقت و قدرت کے انسان کسی کی خطا (قصور)اور ضر ر پر صرف خاموش ہی نہ رہے بلکہ دل سے اسے معاف بھی کر دے ۔
عفو کا معنی اورمفہوم: عفو عربی زبان کا ایک لفظ ہے جس کے معانی معاف کرنا،بخش دینا ،درگذرکرنا،بدلہ نہ لینا اور گناہ پر پردہ ڈالنے کے ہیں۔اصطلاح شریعت میں عفو سے مراد کسی کی زیادتی وبرائی پر انتقام کی قدرت و طاقت کے باوجود انتقام نہ لینا اور معاف کر دینا ہے." image uploaded on Oct. 1, 2020, 12:38 p.m. | Damadam