"ناسا کا خلائی جہاز بنوں پر لینڈ کرنے کی تیاری کر رہا ہے ترجمہ و تلخیص: قدیر قریشی اکتوبر 09، 2020 نہیں، پاکستان کے بنوں شہر پر نہیں بلکہ بنوں نامی شہابیے پر- بنوں شہابیہ زمین اور مریخ کے درمیان ہے اور سورج کے گرد ایک پیچیدہ مدار میں گردش کر رہا ہے- یہ شہابیہ 1999 میں دریافت کیا گیا تھا- اس کا ماس تقریباً 70 ارب کلوگرام ہے اور اس کا قطر تقریباً آدھا کلومیٹر ہے- اس شہابیے کا سورج کے گرد مدار بہت بے ڈھنگا سا ہے اس وجہ سے یہ شہابیہ کبھی تو زمین سے بہت دور چلا جاتا ہے اور کبھی زمین کے اتنا قریب آ جاتا ہے کہ اس کا زمین سے ٹکرا جانے کا امکان پیدا ہو جاتا ہے- سائنس دانوں کے اندازے کے مطابق یہ شہابیہ ستمبر 2060 میں زمین کے قریب سے گذرے گا اور سنہ 2175 میں اس قدر قریب سے گذرے گا کہ اس کے زمین سے ٹکرانے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا" image uploaded on Oct. 10, 2020, 6:02 a.m. | Damadam
Damadam.pk
ناسا کا خلائی جہاز بنوں پر لینڈ کرنے کی تیاری کر رہا ہے

ترجمہ و تلخیص: قدیر قریشی
اکتوبر 09، 2020

نہیں، پاکستان کے بنوں شہر پر نہیں بلکہ بنوں نامی شہابیے پر- بنوں شہابیہ زمین اور مریخ کے درمیان ہے اور سورج کے گرد ایک پیچیدہ مدار میں گردش کر رہا ہے- یہ شہابیہ 1999 میں دریافت کیا گیا تھا- اس کا ماس تقریباً 70 ارب کلوگرام ہے اور اس کا قطر تقریباً آدھا کلومیٹر ہے- اس شہابیے کا سورج کے گرد مدار بہت بے ڈھنگا سا ہے اس وجہ سے یہ شہابیہ کبھی تو زمین سے بہت دور چلا جاتا ہے اور کبھی زمین کے اتنا قریب آ جاتا ہے کہ اس کا زمین سے ٹکرا جانے کا امکان پیدا ہو جاتا ہے- سائنس دانوں کے اندازے کے مطابق یہ شہابیہ ستمبر 2060 میں زمین کے قریب سے گذرے گا اور سنہ 2175 میں اس قدر قریب سے گذرے گا کہ اس کے زمین سے ٹکرانے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
i  : ناسا کا خلائی جہاز بنوں پر لینڈ کرنے کی تیاری کر رہا ہے ترجمہ و تلخیص: - 
More images by imoN: