"کسی مسلمان کو گالی دینا جس سے اس کو تکلیف پہنچے اسلام میں ناجائز ہے، احادیث میں اس پر سخت وعیدیں آئی ہیں اور جن الفاظ میں گالی دی جاتی ہے، وہ الفاظ مذاق میں بھی ایک دوسرے سے بولنا فحش گوئی ہے، احادیث میں اس سے بھی منع کیا گیا ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم فحاشی اور فحش گوئی سے بچو؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ فحاشی اور فحش گوئی کرنے والے کو ناپسند کرتا ہے۔ (مسند احمد) ایک دوسری حدیث میں ہے: اللہ تعالیٰ بد زبان اور بے ہودہ گوئی کرنے والے سے بغض وعداوت رکھتا ہے۔ (ترمذی) پس مذاق میں بھی ایک دوسرے کو گالی دینا اور آپس میں فحش گفتگو کرنا گناہ ہے۔" image uploaded on Nov. 14, 2020, 12:53 p.m. | Damadam