"مرد محبت میں بلکل ضدی بچوں جیسا ہوتا ہے ، جس طرح ایک بچہ اپنی کسی پسندیدہ چیز یا کهلونے کے لیے انتہائی خود غرض ہوتا ہے اور اسے سب سے چُھپا کر رکھتا ہے کہ وہ بس اسی کا ہے ، ایسے ہی مرد بهی جس عورت سے محبت کرتا ہے اسے چُهپا لینا چاہتا ہے ، کہ نہ اسے کوئی دوسرا دیکهے نہ کوئی اسکی چاہ کرے وہ بس اسی کی ہے ، مرد کمزور یا بیوقوف نہیں ہوتا بس محبت میں ہار جاتا ہے ، بڑے سے بڑا زخم جسم پہ لگ جائے مرد نہیں روتا ، لیکن وہ عورت جسے وہ دِل سے چاہتا ہے ، اسے کھونے کا ڈر مرد کا حوصلہ توڑ کر رکھ دیتا ہے ، بہت خوش نصیب ہوتی ھے وہ عورت جس کے لیے مرد روتا ہے ، میں نے کہیں سنا تھا کہ مرد جب روتا ہے تو وہ مگرمچھ کے آنسو ہوتے ہیں ، لیکن نہیں ، مرد جب روتا ہے تو وہ کرب کی انتہا پہ ہوتا ہے ، وہ اس کی بےبسی کی آخـری حد ہوتی ہے۔" image uploaded on Jan. 5, 2021, 6:15 p.m. | Damadam