"دسمبر یاد آتا ہے ہوا کا سرد جھونکا جب مجھے چھو کر گزرتا ہے۔۔ میری سوچوں کے درپن میں دسمبر کی چٹکتی دھوپ، اک چہرہ بناتی ہے۔۔۔! ٹھٹھرتے سرد موسم میں صبا جب گنگناتی ہے۔۔! ہوا سیٹی بجاتی ہے۔۔! رگوں میں سرسراتی ہے۔۔! تو یوں لگتا ہے کالج کی کسی کینٹین میں بیٹھی وہ پھر سے مُسکرائی ہو۔۔! میری کافی کی پیالی سے دُھوئیں کے گرم بادل نے کوئی صورت بنائی ہو۔۔! کوئی خوشبو کی صورت بات نہاں تھی جو مرے دل میں میری آنکھوں سے پڑھ کر وہ ذرا سا مسکرائی ہو۔۔! بس اک وہ خواب سا لمحہ ہے رختِ زندگانی جو دسمبر کی خنک راتوں میں اکثر یاد آتا ہے۔۔!!! نہیں بھولی جسے اب تک۔۔ وہ منظر یاد آتا ہے۔۔!!! دسمبر یاد آتا ہے۔۔!!!" image uploaded on Jan. 16, 2021, 6:18 p.m. | Damadam
Damadam.pk
دسمبر یاد آتا ہے
ہوا کا سرد جھونکا جب
مجھے چھو کر گزرتا ہے۔۔
میری سوچوں کے درپن میں
دسمبر کی چٹکتی دھوپ،
اک چہرہ بناتی ہے۔۔۔!
ٹھٹھرتے سرد موسم میں
صبا جب گنگناتی ہے۔۔!
ہوا سیٹی بجاتی ہے۔۔!
رگوں میں سرسراتی ہے۔۔!
تو یوں لگتا ہے کالج کی
کسی کینٹین میں بیٹھی
وہ پھر سے مُسکرائی ہو۔۔!
میری کافی کی پیالی سے
دُھوئیں کے گرم بادل نے
کوئی صورت بنائی ہو۔۔!
کوئی خوشبو کی صورت بات
نہاں تھی جو مرے دل میں
میری آنکھوں سے پڑھ کر وہ
ذرا سا مسکرائی ہو۔۔!
بس اک وہ خواب سا لمحہ
ہے رختِ زندگانی جو
دسمبر کی خنک راتوں
میں اکثر یاد آتا ہے۔۔!!!
نہیں بھولی جسے اب تک۔۔
وہ منظر یاد آتا ہے۔۔!!!
دسمبر یاد آتا ہے۔۔!!!
C  : دسمبر یاد آتا ہے ہوا کا سرد جھونکا جب مجھے چھو کر گزرتا ہے۔۔ میری سوچوں کے - 
More images by Chanda+princess: