"جگنو کی روشنی ھے کاشانہ چمن میں
یا شمع جل رہی پھولوں کی انجمن میں
آیا ھے آ سماں سے اڑ کر کوئی ستارہ
یا جان پڑ گئی ھے مھتاب کی کرن میں
یا شب کی سلطنت میں دن کا سفیر آ یا
غربت میں آ کے چمکا، گمنام تھا وطن میں
تکمہ کوئی گرا ھے مھتاب کی قبا کا ؟
ذرہ ھے یا نمایاں سورج کے پیرہن میں
حسن قدیم کی یہ پوشیدہ اک جھلک تھی
لےآئی جس کو قدرت خلوت سے ا نجمن میں
چھوٹے سے چاند میں ھے ظلمت بھی روشنی بھی
نکلا کبھی گہن سے آ یا کبھی گہن میں
پروانہ اک پتنگا ، جگنو بھی اک پتنگا
وہ روشنی کا طالب ، یہ روشنی سراپا" image uploaded on April 26, 2021, 7:24 a.m. | Damadam