"*پھنسانے کا نہ دل لگانے کا سوچو*
*مناسب لگے گھر بسانے کا سوچو*
*میسنجر میں چکر چلانے کو چھوڑو*
*حقیقی تعلق نبھانے کا سوچو*
*یوں ہی بے سبب خوار ہونے سے بہتر*
*نکاح خواں کو مسجد بلانے کا سوچو*
*یہ مصنوعی جملوں کی دنیا سے نکلو*
*کہیں رزق بہتر کمانے کا سوچو*
*یہ مَسکے لگا کر نہ لو آپ چَسکے*
*حقیقت میں دلہن بنانے کا سوچو*
*یہ عشقِ مجازی عذابِ الہی*
*جہنم سے خود کو بچانے کا سوچو*
*کسی وقت پردہ دری ہو نہ جائے*
*اے ہُدہُد ہوس کو مٹانے کا سوچو*
*#ہدہد*
*☆•••┅┈┈•※ ͜✤B✤͜※┅┈┈•••☆*" image uploaded on June 19, 2021, 5:58 p.m. | Damadam