"اب پھر بارشوں کا سلسہ چل نکلا ہے_اور میں جسے بارشیں بہت پسند تھیں_وہ انھی بارشوں سے بے حد بیزار ہے_
وہ بھی وقت تھا کہ بارش برسنے کا انتظار ہوتا تھا_اور پھر جب بادل گرج کر کہیں اور برس جاتے تھے تو بہت غصہ آتا تھا_اب کی بار بادل یہیں گرج رہے ہیں اور یہیں برس بھی رہے ہیں_
پر کیا ہے نا کہ وقت کے ساتھ ساتھ عادتیں اور پسند نا پسند بھی بدل جاتی ہے
کبھی یہی بارشیں تھیں جو روح تک خوش کر جاتی تھیں اور اب بھی وہی بارشیں ہیں پر بدل تو میں گئ ہوں
بارشیں اب جب برستی ہیں تو دل کو بوجھل کر جاتی ہیں_لاکھ کوششوں کے بعد بھی یہ موسم اب دل کو بھاتا ہی نہیں_
شاید اس سے وابستہ یادوں کی خوشبو نے مجھے ایسے جکڑ لیا ہے کہ گلاب تو سارے مرجھا چکے ہیں اور شاید اس سے جڑا رشتہ بھی🔥" image uploaded on Aug. 2, 2021, 12:57 p.m. | Damadam