"ہم نے جونہی اڑان لینی ہے
تم نے بندوق تان لینی ہے
یار کچھ تو خدا کا خوف کرو
کتنے پیارے ہو ، جان لینی ہے ؟
حکم کیجئے ، تو ایسے کہتے ہو
جیسے ہر بات مان لینی ہے
دام اچھے لگے محبت کے
مجھ کو پوری دکان لینی ہے
تیرا بوسہ تو بعد میں لوں گا
پہلے رب سے امان لینی ہے
تیرے شیریں سخن کا شہرہ ہے
تجھ سے ہندکو زبان لینی ہے
تیری نہ نہ نہیں چلے گی پھر
جب بھی قمر نے ٹھان لینی ہے
#قمر_آسی ۔۔۔۔۔۔" image uploaded on Aug. 17, 2021, 4:05 a.m. | Damadam