"بچپن میں جب امی جان روٹی پکا کر توّے کو چولہے کے پیچھے کھڑا کر کے رکھتی تھیں تو توّے کے نیچے والے کالے حصے پر تپش کی وجہ سے سرخ رنگ کے موتی تارے نمودار ہوتے جو قطار میں آگے کی جانب حرکت کرتے تھے توے پر لگی کالک کو جلا کر سفیدچمکدار کر دیتے تھے۔۔۔۔۔۔ جن کو ہم بڑی غور سے دیکھتے تھے اکثر بچے روٹی کھاتے چھوڑ کر انکو دیکھتے رہتے۔۔۔۔پوچھا جاتا یہ کیاہےتو امی کہتی یہ میرے بچوں کی بارات جارہی ہے اکثرانہیں تاریاں دی جنج( ستاروں کی بارات) چڑھ رہی ہے .بھی کہتےہیں وہ بھی کیا دور تھا ۔سب بہن بھائی چولہے کے ارد گرد بیٹھ جاتے۔والدہ روٹیاں پکاتی جاتیں۔اور اگر کوئی روٹی پھول جاتی تو ضد کی جاتی کہ یہ روٹی میں نے کھانی ھے کیونکہ مجھے زیادہ بھوک لگی ہے ۔ miss You .j5" image uploaded on Oct. 6, 2021, 2:39 a.m. | Damadam
Damadam.pk
بچپن میں جب امی جان روٹی پکا کر توّے کو چولہے کے پیچھے کھڑا کر کے رکھتی تھیں تو توّے کے نیچے والے کالے حصے پر تپش کی وجہ سے سرخ رنگ کے موتی تارے نمودار ہوتے جو قطار میں آگے کی جانب حرکت کرتے تھے
 توے پر لگی کالک کو جلا کر سفیدچمکدار کر دیتے تھے۔۔۔۔۔۔
جن کو ہم بڑی غور سے دیکھتے تھے اکثر بچے روٹی کھاتے چھوڑ کر انکو دیکھتے رہتے۔۔۔۔پوچھا جاتا یہ کیاہےتو امی کہتی یہ میرے بچوں کی بارات جارہی ہے اکثرانہیں تاریاں دی  جنج( ستاروں کی بارات) چڑھ رہی ہے .بھی کہتےہیں
وہ بھی کیا دور تھا ۔سب بہن بھائی چولہے کے ارد گرد بیٹھ جاتے۔والدہ روٹیاں پکاتی جاتیں۔اور اگر کوئی روٹی پھول جاتی تو ضد کی جاتی کہ یہ روٹی میں نے کھانی ھے کیونکہ مجھے زیادہ بھوک لگی ہے ۔
miss You .j5
Z  : بچپن میں جب امی جان روٹی پکا کر توّے کو چولہے کے پیچھے کھڑا کر کے رکھتی تھیں - 
More images by Zakii_khan: