"سنو
تمہیں شاید میں عجیب لگوں
لیکن
جب سے رشتوں کا بھرم ٹوٹا ہے
دوستوں میں بے اعتباری کا عکس
اور محبت میں کھوکھلا پن دیکھا ہے
تب سے میں خوش فہم سی لڑکی
اب دوستیں بنانے سے ڈرتی ہوں
محبتیں ظاہر کر کے جتانے سے ڈرتی ہوں
کیونکہ
میں اچھے سے خود کو باور کرواچکی ہوں
یہ محبت کا رونا دوستی کا بھرم
سب بے سود ہے بے جا ہے
جب یہ دنیا فانی ہے تو
پھر لوگوں سے کیوں کر امیدیں رکھوں
کہ جہاں عزت بھی سٹینڈرڈ دیکھ کے کی جائے
کہ جہاں محبت بھی ذاتوں کے فرق سے نبھائی جائے
تمہیں شاید میں یہ کہتے عجیب لگوں لیکن
یہی حقیقت ہے کہ یہاں محبتیں خواری اور
دوستیاں کردار کو نقصان پہنچاتی ہیں" image uploaded on Oct. 16, 2021, 9:54 a.m. | Damadam