""تمہارے نام
سر یہ ہر حال جھکا ہم نے قناعت کی تھی
اک تری بار ہی بس رب سے شکایت کی تھی
معتبر تھے کبھی دنیا کی نظر میں ہم بھی
پھر ہوا یوں کہ مری تم نے حمایت کی تھی
نفع نقصان کی باتیں نہیں جچتی ہم کو
ہم نے کب یار ترے ساتھ تجارت کی تھی
کیوں زبانوں پہ فقط نام میرا ہے سائیاں
ہم سے پہلے بھی تو کتنوں نے بغاوت کی تھی🔥" image uploaded on Nov. 24, 2021, 3:14 a.m. | Damadam