"درختوں کے تنوں پر نام کندہ کرنے والوں کو بتانا ہے کسی ذی روح کے سینے کو کبھی چھلنی نہیں کرتے بڑی تکلیف ہوتی ہے محبت کے جتانے کو کوئی وعدہ نبھانے کو کسی کو زخم دینا اِک روایت ہے جہالت کی اگر کوئی عہد لازم ہے وفاداری برتنے کو تو مت کُھرچو درختوں کو اگر کوئی عہد لازم ہے تو یُوں کر لو نکاح کے تین بولوں کی سند پر دستخط کر دو ...عابی مکھنوی..." image uploaded on Dec. 26, 2021, 3:47 p.m. | Damadam
Damadam.pk
درختوں کے تنوں پر نام کندہ کرنے والوں کو بتانا ہے
کسی ذی روح کے سینے کو کبھی چھلنی نہیں کرتے
بڑی تکلیف ہوتی ہے
محبت کے جتانے کو
کوئی وعدہ نبھانے کو
کسی کو زخم دینا اِک روایت ہے جہالت کی
اگر کوئی عہد لازم ہے وفاداری برتنے کو
تو مت کُھرچو درختوں کو
اگر کوئی عہد لازم ہے تو یُوں کر لو
نکاح کے تین بولوں کی سند پر دستخط کر دو
...عابی مکھنوی...
N  : درختوں کے تنوں پر نام کندہ کرنے والوں کو بتانا ہے کسی ذی روح کے سینے کو کبھی - 
More images by NiMRA_KhAN22: