"یہی وفا کا صلہ ہے تو کوئی بات نہیں
یہ درد تم نے دیا ہے تو کوئی بات نہیں
یہی بہت ہے کہ تم دیکھتے ہو ساحل سے
سفینہ ڈوب رہا ہے تو کوئی بات نہیں
یہ فکر ہے کہیں تم بھی نہ ساتھ چھوڑ چلو
جہاں نے چھوڑ دیا ہے تو کوئی بات نہیں
تم ہی نے آئنۂ دل مرا بنایا تھا
تم ہی نے توڑ دیا ہے تو کوئی بات نہیں
کسے مجال کہ کہے کوئی مجھ کو دیوانہ
گر یہ تم نے کہا ہے تو کوئی بات نہیں🔥 Mahii 💔" image uploaded on March 15, 2022, 1:43 a.m. | Damadam