"تم نے موسم کئی دیکھے ہوں گے🥀
یہ بڑے دن کبھی چھوٹے ہوں گے🥀
یاد کرتے ہیں جنہیں لوگ بہت
وہ بھی شاید ترے جیسے ہوں گے🥀
پتھروں میں بھی کبھی جاں ہو گی
یہ بھی ہنستے کبھی روتے ہوں گے🥀
مفت احسان نہ لینا یارو
دل ابھی اور بھی سستے ہوں گے🥀
تیرا دامن تو ابھی اُجلا ہے
پھر مرے ہاتھ ہی میلے ہوں گے🥀
ماہی اس دھوپ بھری دنیا میں
ایک دن پیڑ نہ پتے ہوں گے🔥 Mahii 💔" image uploaded on May 26, 2022, 6:34 a.m. | Damadam