"دل کو دل بنانے میں دیر کتنی لگتی ہے آنکھ کو رلانے میں دیر کتنی لگتی ہے وحشتوں کی نگری میں آپ کے بنا جاناں آنے اور جانے میں دیر کتنی لگتی ہے وہ جو یار روٹھا ہے ہم سے بے وجہ اس کو دیکھیے منانے میں دیر کتنی لگتی ہے پانیوں پہ چلنا اب سیکھ تو لیا لیکن کشتیاں جلانے میں دیر کتنی لگتی ہے زندگی کی گلیوں میں یار چلنے والوں کو آئنہ دکھانے میں دیر کتنی لگتی ہے ہم نے آج تک کوئی خواب ہی نہیں دیکھا اس کو یہ بتانے میں دیر کتنی لگتی ہے یہ دیار جھوٹا ہے بولتا نہیں ہے سچ یہ سبق بھلانے میں دیر کتنی لگتی ہے 🔥" image uploaded on Aug. 25, 2022, 10:44 a.m. | Damadam
Damadam.pk
دل کو دل بنانے میں دیر کتنی لگتی ہے 
آنکھ کو رلانے  میں  دیر  کتنی لگتی ہے
وحشتوں کی نگری میں آپ کے بنا جاناں
آنے  اور  جانے  میں  دیر  کتنی   لگتی ہے
وہ جو یار روٹھا ہے ہم سے بے وجہ اس کو
دیکھیے منانے میں دیر کتنی لگتی ہے
پانیوں پہ چلنا اب سیکھ  تو لیا لیکن
کشتیاں جلانے میں دیر کتنی لگتی ہے
زندگی کی گلیوں میں یار چلنے والوں کو
آئنہ دکھانے  میں دیر کتنی  لگتی ہے
ہم نے آج تک کوئی خواب ہی نہیں دیکھا
اس کو یہ بتانے میں دیر کتنی لگتی ہے 
 یہ دیار جھوٹا ہے بولتا نہیں ہے سچ
یہ سبق بھلانے میں دیر کتنی لگتی ہے
🔥
S  : دل کو دل بنانے میں دیر کتنی لگتی ہے آنکھ کو رلانے میں دیر کتنی لگتی ہے - 
More images by Shazadai.Hooria: