"🎭جھوٹ چہرے پہ سجانا نہیں آیا مجھ کو
💔زندگی تجھ کو بِتانا نہیں آیا مجھ کو
رہ کے دنیا میں بھی سیکھی نہیں دنیا داری🌏
کر کے احسان جتانا نہیں آیا مجھ کو☺️
👀دنیا ٹھیٹر ہے تو ناکام اداکارہ ہوں میں
🎭کوئی کردار نبھانا نہیں آیا مجھ کو
ایک ہی شخص کی خواہش میں رہا سرگرداں♥️
🔥در بدر خاک اڑانا نہیں آیا مجھ کو
لطف تو جب تھا وہ خود کرتا محبت محسوس👀
♥️کہہ کر احساس دلانا نہیں آیا مجھ کو
کچھ تو یہ دل بھی ہے تنہائی پسند اور اس پر👑
👸عمر بھر دوست بنانا نہیں آیا مجھ کو
تُو سمجھتا ہے کہ میں ترکِ تعلق پہ ہوں خوش☺️
روٹھنے والے منانا نہیں آیا مجھ کو 🔥" image uploaded on Sept. 11, 2022, 4:02 a.m. | Damadam