"میرے محسن میں کیسے بھول سکتی ہوں وہ پہلا لفظ جو تم نے مجھ کو پڑھایا تھا مجھے لکھنا سکھایا تھا مجھے خود سے میری ہی بات کو کہنا سکھایا تھا میں کیسے بھول سکتی ہوں زمانے کے کڑے تیور مجھے کب راس آتے تھے مجھے لہجے ستاتے تھے وہ تم ہی تھے۔۔۔۔۔ وہ تم ہی تھے کہ جس نے علم سے اپنے مجھے سہنا سکھایا تھا میں کیسے بھول سکتی ہوں وہ ناکامی میں گر گر کر کھڑے ہونا سنبھل جانا سنبھل کر مسکرا دینا کڑی مشکل میں ڈٹ جانا مجھے تم نے سکھایا تھا میں کیسے بھول سکتی ہوں میرے محسن میرے رہبر مجھے جو مان ہے خود پر مرا وہ مان بس تم ہو مری پہچان بس تم ہو میرے استاد بس تم ہو ۔۔۔!" image uploaded on Oct. 5, 2022, 4:08 a.m. | Damadam
Damadam.pk
میرے محسن
میں کیسے بھول سکتی ہوں
وہ پہلا لفظ جو تم نے
مجھ کو پڑھایا تھا
مجھے لکھنا سکھایا تھا
مجھے خود سے میری ہی بات کو
کہنا سکھایا تھا
میں کیسے بھول سکتی ہوں
زمانے کے کڑے تیور
مجھے کب راس آتے تھے
مجھے لہجے ستاتے تھے
وہ تم ہی تھے۔۔۔۔۔
وہ تم ہی تھے کہ جس نے علم سے اپنے
مجھے سہنا سکھایا تھا
میں کیسے بھول سکتی ہوں
وہ ناکامی میں گر گر کر
کھڑے ہونا سنبھل جانا
سنبھل کر مسکرا دینا
کڑی مشکل میں ڈٹ جانا
مجھے تم نے سکھایا تھا
میں کیسے بھول سکتی ہوں
میرے محسن
میرے رہبر
مجھے جو مان ہے خود پر
مرا وہ مان بس تم ہو
مری پہچان بس تم ہو
میرے استاد بس تم ہو ۔۔۔!
S  : میرے محسن میں کیسے بھول سکتی ہوں وہ پہلا لفظ جو تم نے مجھ کو پڑھایا تھا  - 
More images by SycoGirl: