"جب عوام کسی نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرتی ہے تو یہ آواز سنی بھی جاتی ہے اور انصاف بھی ہوتا ہے
اسلام آباد جانے والی کوچ میں ہوسٹس والی سیٹ ایک مسافر کو الاٹ کر دی گئی اور ہوسٹس کو 8 گھنٹے کا یہ سفر کھڑے ہوکر کرنا تھا۔
مسافروں نے کمپنی کے مالک اور مینیجر کو کالز کی مگر انہوں نے اُلٹا ہوسٹس کو ڈانٹ دیا۔ جس پر مسافروں نے بس ڈرائیور کے اس رویئے پر احتجاج کیا جب اس پر بھی ڈرائیور نے توجہ نہ دی تو موٹروے پولیس کو اطلاع دی گئی چکری پوائنٹ پر موٹروے پولیس نے گاڑی کا 5000 روپے کا چالان کیا گاڑی چلنے پر جب دوبارہ بس ہوسٹس کو سیٹ نہ دی گئی تو مسافروں نے دوبارہ پولیس کو کال کی تو پولیس نے ڈرائیور کا لائیسینس ضبط کر لیا اور ہر چیک پوسٹ پر چیک کرتے رہے کہ اُس ہوسٹس کو سیٹ ملی ہوئی ہے.
تبدیلی صرف حکمرانوں کے بدلنے سے نہیں خود کو بدلنے سے آتی ہے." image uploaded on Jan. 20, 2023, 1:32 p.m. | Damadam