"کبھی خاموش بیٹھو گے کبھی کچھ گنگناؤ گے
میں اتنا یاد آؤں گا مجھے جتنا بھلاؤ گے
کوئی جب پوچھ بیٹھےگاخاموشی کاسبب تم سے
بہت سمجھانا چاہو گے مگر سمجھا نہ پاؤ گے
کبھی دنیا مکمّل بن کے آئے گی نگاہوں میں
کبھی میری کمی دنیا کی ہر شے میں پاؤ گے
میری یادیں میری باتیں بہت تم کورلائیں گی
بہت ہم یاد آئیں گے مگر کس کو ستاؤ گے
کہیں پر بھی رہیں ہم تم محبّت پھر محبّت هے
تمہیں ہم یاد آئیں گے ہمیں تم یاد آؤ گے۔" image uploaded on Jan. 22, 2023, 2:44 p.m. | Damadam