"ایسے تنہا گھر میں کیونکر جائیے
اپنے سائے سے جہاں ڈر جائیے
وہ نہیں تو کون دیکھے گا ہمیں
شہر میں کیوں بن سنور کر جائیے
روئیے اتنا کہ اشکوں سے کبھی
دامنِ دشتِ وفا بھر جائیے
ڈھونڈ ہی لیں گی ہمیں ویرانیاں
شہر میں رہیے کہ اب گھر جائیے
دل کی خاطر زندہ رہیے کب تلک؟
دل ہی کہتا ہے کہ اب مر جائیے
تھم گئی رسوائی کی وحشی ہوا
ختم ہے اب شورِ محشر جائیے
کل ہمِیں ہیرے تھے سارے شہر میں
اب ہمِیں ٹھہرے ہیں پتھر، جائیے
سب وفا نا آشنا دل کے بغیر
مانیے سب کی کہ دل پر جائیے
✍️
محسن نقوی" image uploaded on Feb. 4, 2023, 3:16 a.m. | Damadam