"کیسے ٹکڑوں میں کوئی شخص سنبھالا جائے جس نے جانا ہے کہو سارے کا سارا جائے جب ہے برسات کسی اور کے آنگن کے لئے اس کا کیچڑ بھی مرے گھر نہ اتارا جائے ہے بری بات یہ سرگوشیاں محفل کو بتا سرِ بازار مرا قصہ اچھالا جائے زندگی میری ہے تو مجھ کو عطا کی جائے ہے مرا حق تو مجھے اور نہ ٹالا جائے شور اٹھتا ہے رگ و جاں سے تو دل پوچھتا ہے خالی زندان سے اب کس کو نکالا جائے عقل کہتی ہے کہ چل دور ہے منزل تیری دل یہ کہتا ہے تجھے مڑ کے پکارا جائے چاہ جینے کی ہے تو ، مشورہ ہے یہ آستیں میں بھی کوئی سانپ نہ پالا جائے" image uploaded on Feb. 12, 2023, 12:06 p.m. | Damadam
Damadam.pk
کیسے ٹکڑوں میں کوئی شخص سنبھالا جائے
جس نے جانا ہے کہو سارے کا سارا جائے
جب ہے برسات کسی اور کے آنگن کے لئے
اس کا کیچڑ بھی مرے گھر نہ اتارا جائے
ہے بری بات یہ سرگوشیاں محفل کو بتا
سرِ بازار مرا قصہ اچھالا جائے
زندگی میری ہے تو مجھ کو عطا کی جائے
ہے مرا حق تو مجھے اور نہ ٹالا جائے
شور اٹھتا ہے رگ و جاں سے تو دل پوچھتا ہے
خالی زندان سے اب کس کو نکالا جائے
عقل کہتی ہے کہ چل دور ہے منزل تیری
دل یہ کہتا ہے تجھے مڑ کے پکارا جائے
چاہ جینے کی ہے تو ، مشورہ ہے یہ 
آستیں میں بھی کوئی سانپ نہ پالا جائے
A  : کیسے ٹکڑوں میں کوئی شخص سنبھالا جائے جس نے جانا ہے کہو سارے کا سارا جائے  - 
More images by Aatish1998: