"اگر تو چاہے تو یہ بوجھ بٹ بھی سکتا ہے سفر کڑا ہے مگر ساتھ کٹ بھی سکتا ہے یہ کارِ عشق بہت بعد میں سمجھ آیا وگرنہ کر کے لگا تھا نمٹ بھی سکتا ہے تو سانس ہے سو تجھے ساتھ میرے چلنا ہے تو کوئی عضو نہیں ہے جو کٹ بھی سکتا ہے یہ کاروبارِ محبت ہے آر پار کا کھیل یہ وہ اثاثہ نہیں ہے جو بٹ بھی سکتا ہے تو تھک گیا ہے کہانی سے تو اجازت ہے ورق بہت سے اکٹھے پلٹ بھی سکتا ہے میں چاہتا ہوں کہ مشکل پڑے ، یوں فیصلہ ہو تو صرف ساتھ کھڑا ہے کہ ڈٹ بھی سکتا ہے ملے کوئی تو میں پہلے اسے بتاتا ہوں وہ جانے والا کسی دن پلٹ بھی سکتا ہے تباہ زیست یہ کرتا ہے کس فتور میں تو یہ سب بکھیڑا تو پل میں سمٹ بھی سکتا ہے" image uploaded on Feb. 12, 2023, 12:09 p.m. | Damadam
Damadam.pk
اگر تو چاہے تو یہ بوجھ بٹ بھی سکتا ہے
سفر کڑا ہے مگر ساتھ کٹ بھی سکتا ہے
یہ کارِ عشق بہت بعد میں سمجھ آیا
وگرنہ کر کے لگا تھا نمٹ بھی سکتا ہے
تو سانس ہے سو تجھے ساتھ میرے چلنا ہے
تو کوئی عضو نہیں ہے جو کٹ بھی سکتا ہے
یہ کاروبارِ محبت ہے آر پار کا کھیل
یہ وہ اثاثہ نہیں ہے جو بٹ بھی سکتا ہے
تو تھک گیا ہے کہانی سے تو اجازت ہے
ورق بہت سے اکٹھے پلٹ بھی سکتا ہے
میں چاہتا ہوں کہ مشکل پڑے ، یوں فیصلہ ہو
تو صرف ساتھ کھڑا ہے کہ ڈٹ بھی سکتا ہے
ملے کوئی تو میں پہلے اسے بتاتا ہوں
وہ جانے والا کسی دن پلٹ بھی سکتا ہے
تباہ زیست یہ کرتا ہے کس فتور میں تو
یہ سب بکھیڑا تو پل میں سمٹ بھی سکتا ہے
A  : اگر تو چاہے تو یہ بوجھ بٹ بھی سکتا ہے سفر کڑا ہے مگر ساتھ کٹ بھی سکتا ہے  - 
More images by Aatish1998: